ایف بی آر کا آؤٹ فٹرز کے ہیڈ آفس پر چھاپہ


ایف بی آر کا آؤٹ فٹرز کے ہیڈ آفس پر چھاپہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملبوسات کے معروف برانڈ ’آﺅٹ فٹرز‘ کے لاہور میں واقع ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر آڈٹ سے متعلقہ ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ آﺅٹ فٹرز کے ہیڈآفس پر چھاپہ کمشنر آڈٹ تھری کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی منظوری کے بعد مارا گیا۔ 

اس چھاپے کی منظوری اِن لینڈ ریونیو سروس کے 20ویں گریڈ کے آفیسر ذوالقرنین علی شاہین ہرال نے دی جو اس وقت کمشنر آئی آر (آڈٹ تھری) کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور تعینات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ آﺅٹ فٹرز کا کیس آڈٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا مگر برانڈ کی طرف سے ادارے کے ساتھ اس حوالے سے تعاون نہیں کیا جا رہا تھا۔ ایف بی آر کی طرف سے انہیں کئی نوٹس جاری کیے گئے مگر ان کی طرف سے ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد ادارے نے چھاپہ مار کر ریکارڈ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔اس چھاپے میں آﺅٹ فٹرز کے ہیڈ آفس میں موجود کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور دیگر ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے ایسا شخص پکڑا گیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

شیخوپورہ میں پولیس نے بچے کے قتل کا معمہ حل کر لیا، خاندان میں سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *