ایم ٹی خان روڈ پر کہکشاں سوسائٹی میں تاجر کی خودکشی


کراچی میں مولوی تمیز الدین خان روڈ پر واقع کہکشاں سوسائٹی لالا زار میں ضعیف العمر تاجر نے خودکشی کر لی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق واقعہ ڈاکس تھانے کی حدود میں مولوی تمیز الدین خان روڈ پر کہکشاں سوسائٹی لالا زار میں پیش آیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق 69 سالہ امیر الدین ٹپال نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پوائنٹ 22 کے چھوٹے پستول سے منہ میں گولی چلائی۔ انہیں فوری طور پر کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں طبی امداد کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔

فدا حسین جانوری کے مطابق واقعہ خودکشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی بیمار تھے اور ڈپریشن کا شکار رہتے تھے۔ 

پولیس کے مطابق ان کے دیگر اہل خانہ بیرون ملک مقیم ہیں وہ مذکورہ گھر میں اپنی بیٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھے۔

نجی اسپتال سے ان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ ڈاکس پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا

—فائل فوٹو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے عامر لیاقت …

Leave a Reply

Your email address will not be published.