صحت کارڈ کی سہولت صرف مستحقین کیلئے رکھنا چاہتے ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے نام پر پاکستان جیسے غریب ملک میں 200 ارب روپے بلا تفریق امیر و غریب اس منصوبے پر خرچ کرنا سابقہ حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم صحت انصاف کارڈ کی سہولت صرف غریبوں اور مستحقین کے لیے رکھنا چاہتے ہیں۔