ایم کیو ایم کے بعد شاہ محمود کا ق لیگ کی قیادت سے رابطہ


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنماؤں کے بعد حکومت نے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے بھی رابطہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے حکومتی اتحادیوں کے ساتھ رابطوں میں تیزی  آگئی ہے، چوہدری برادران کے ساتھ بھی ان کی ملاقات کا وقت طے ہوگیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کل دوپہر 2 بجے پرویز الہٰی کی رہائش گاہ جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی وزیراعظم کا اہم پیغام چوہدری برادران تک پہنچائیں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

عمران خان سے وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *