ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عہدے سے مستعفی


ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عہدے سے مستعفی

لاہور (ویب ڈیسک) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔انہوں نے اپنا استعفیٰ نئےگورنر پنجاب  بلیغ الرحمان کو بجھوا دیا ہے۔

خیال رہےکہ نئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے بلیغ الرحمان سے عہدے کا حلف لیا جب کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

رپورٹس کے مطابق حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہوئے، اس کے علاوہ پارلیمنٹیرینز،لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

جماعت اسلامی نے خدشات کا اظہا رکر دیا

سپریم کورٹ کی تقسیم اور الجھاؤ قومی اداروں کو ٹکرا دے گا: جماعت اسلامی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *