لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سمیت ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 97 لا افسران کو ہٹانے کا اقدام چیلنج کر دیاگیا، لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں گورنر پنجاب، نگران وزیر اعلیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نگران حکومت نے آئین اور قانون کے برعکس ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہٹایا، ماضی میں ایسی کوئی راویت نہیں کہ نگران حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو برطرف کیا ہو،نگران حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لا افسران کو ہٹانے کا اقدام قانون کے منافی ہے۔