ایک اور خاتون کا وجے بابو پر جنسی ہراسانی کا الزام


ملیالم اداکار اور پروڈیوسر وجے بابو پر ایک اور خاتون اداکارہ نے ہراسانی کا الزام لگادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ میں ایک اور خاتون نے اداکار وجے بابو کے خلاف ہراسانی مقدمے کی درخواست دی ہے۔

خاتون نے پولیس کو درخواست جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے دی ہے۔

چند دن قبل ایک خاتون نے وجے بابو پر جنسی زیادتی اور بدسلوکی کاالزام لگایا تھا ،اب می ٹو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ، ایک اور خاتون اداکارہ نے میٹنگ کے دوران انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

خاتون نے سوشل میڈیا پوسٹ میں خود کو بچ جانے والی قرار دیا اور الزام لگایا کہ اداکار جو بمشکل مجھے 20، 30 منٹ سے ہی جانتے تھے، نے میرے ساتھ بوسہ لینے کی کوشش کی۔

خاتون اداکارہ نےواقعے کا انکشاف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب خاتون اداکارہ نے وجے بابو کے خلاف شکایت درج کروائی تو معاشرے کے ایک طبقے نے اسے تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وجے بابو کے اس اقدام سے میں پہلی تو چونک گئی پھر خود کو فلم انڈسٹری سے دور کرلیا۔

خاتون اداکارہ نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں وجے بابو شراب پی رہے تھے، مجھے بھی پیشکش کی تو میں نے انکار کردیا اور اپنا کام جاری رکھا۔

ان کا کہنا تھاکہ اس دوران اچانک اداکار نے بغیر کوئی سوال کیے، میری رضا مندی لیے بغیر ہی میری طرف جھک گئے۔

خاتون اداکارہ نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرا اضطراری عمل بہت تیز تھا، میں نے نہ صرف خود کو پیچھے کرلیا بلکہ وجے بابو سے دوری برقرار رکھی۔

اداکار نے ہراسانی کیس میں نوٹس کے اجراء پر پیشگی ضمانت کے لیے کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا، فی الحال وجے بابو مفرور ہیں، کہا جارہا ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

خاتون نے اس حوالے سے اپنی پوری کہانی فیس بک پر شیئر کی ہے، جس میں واقعے کو نومبر 2021ء کا قرار دیا ہے۔

مقدمے میں خاتون نے کہا کہ وجے بابو نے میرا ایک ماہ تک جنسی استحصال کیا ، اس دوران وہ مجھے سے فلم انڈسٹری میں بہتر موقع دینے کا وعدہ کرتے رہے۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر 22 اپریل کو وجے بابو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،قانون نے خاتون کا نام یا شناخت ظاہر کرنے سے روک دیا ہے۔

وجے بابو نے معاملے پر موقف اختیار کیا کہ ’میں نے کوئی غلط کام نہیں، میں خود شکار ہوں، ملک کا قانون خاتون کو تحفظ فراہم کرتا ہےجبکہ اصل تکلیف میں مبتلا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں خاتون کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گا، میں اس کی جان آسانی سے نہیں چھوڑوں گا۔

وجے بابو پر اس سے قبل خاتون شریک پروڈیوسر سینڈرا تھاس نے بھی الزامات لگائے تھے، لیکن انہوں نے کچھ دیر بعد ہی کیس واپس لے لیا تھا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

افریقی بہن بھائیوں کی ’بے شرم رنگ‘ کی ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو اسکرین گریب  افریقی ملک تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے بہن بھائیوں کی سوشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *