ایک دو واقعات کے علاوہ بلدیاتی انتخابات پُرامن رہے، شرجیل میمن

فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پُرامن ہوئے، تاہم بدامنی کے صرف ایک دو واقعات پیش آئے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو پارٹی الیکشن ہار رہی ہوتی ہے وہ دھاندلی کا الزام لگاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو چار واقعات کو بنیاد بنا کر پورے انتخابی عمل کو دھاندلی زدہ نہیں قرار دیا جاسکتا۔

صوبائی وزیر نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کو مبینہ دھاندلی والے پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کی پیشکش بھی کردی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بتائے کن کن پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ہوئی، ان پر دوبارہ پولنگ کروالیتے ہیں۔ 

صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر قائم ہیں، ہم ایم کیو ایم کو منالیں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

سوات میں کالعدم تنظیم کے مسلح ارکان کی مبینہ موجودگی کی خبریں گمراہ کن ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.