بارش کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا سعد رفیق کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی استدعا

بارش کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا، سعد رفیق کی پولنگ کا وقت بڑھانے کی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی گلیاں بارش کے پانی سے بھری ہوئی ہیں جس کے باعث پولنگ سٹیشن پر آنے والے ووٹرزکو مشکلات پیش آرہی ہیں، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھایا جائے۔

مقامی اخبار ’ جنگ‘ کے مطابق لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ اور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بعض مقامات پر 2 سے 3 فٹ تک بارش کا پانی جمع ہے، جس کی وجہ سے ووٹرز کو گھروں سے پولنگ سٹیشن تک جانے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پولنگ کے وقت میں توسیع کی جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ ز کی 206نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام پانچ بجے تک بلاتعطل جار ی رہے گا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے پیغام

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *