باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو بھی جرمانہ کرنے کا حکم آگیا


باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو بھی جرمانہ کرنے کا حکم آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، وکیل جوڈیشل واٹرکمیشن کا کہنا تھا کہ برساتی پانی کو سٹور کرنےکے لیے واٹرٹینک تعمیرکیے جا رہے ہیں۔جسٹس شاہدکریم کا ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سے مکالمے میں کہنا تھا کہ آپ کی ذمہ داری بڑی اہم نوعیت کی ہے، اگر آپ ہماری ہدایات پر نہیں چل سکتے تو عہدہ  چھوڑ دیں۔

جسٹس شاہدکریم کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کےلوگ سنجیدگی سے عدالت کی معاونت کر رہے ہیں، پی ایچ اےکا رول اہم ہے، آئندہ  ہر سماعت پر آپ کا نمائندہ کورٹ میں موجود ہونا چاہیے۔ڈی جی پی ایچ اے نےکہا کہ مجھے تعینات ہوئے 15 روز ہوئے ہیں، عدالتی احکامات پر من وعن عمل ہوگا۔

دوران سماعت عدالت نے باغ جناح میں گندگی پھیلانے والے شہریوں کو 200 روپے جرمانےکاحکم بھی دے دیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن آکشن،آمدن میں 100فیصد ریکارڈ اضافہ

پنجاب کواپریٹوبورڈ فار لیکوڈیشن میں پراپرٹیز کی لیز اور فروخت کی اوپن …    لاہور(جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.