باپ کو دو بیٹوں سمیت گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزم انتہائی قریبی عزیز نکلا، ہولناک واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

باپ کو دو بیٹوں سمیت گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، ملزم انتہائی …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغل پورہ کے علاقہ میں گھر یلو لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے باپ اور دوجوان بیٹے زندگی کی بازی ہارگئے۔پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم شاہ زیب  کی تین سال پہلے خاتون اقصی  سے شادی ہوئی، گھریلو جھگڑے کے باعث خاتون اپنے آبائی گھر آئی تو ملزم نے آ کر فائرنگ کر دی۔جس سے حامد  اوراسکے بیٹے شاہ رخ اور فرخ زندگی کی بازی ہارگئے۔ ایس پی سول لائن رضاصفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ  یہ خاتون گھریلو چپقلش کے باعث گھر آئی پیچھے پیچھے ہی اس کا شوہر بھی آ گیا اور فائرنگ کر دی۔مقتولین کے رشتہ داروں اور اہلخانہ کے مطابق ملزم اپنے سسرال والوں سے مکان دینے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ قتل ہونے والا لڑکی کا بھائی شاہ رخ کچھ دن پہلے ہی بیرون ملک سے تعلیم حاصل کر کے وطن واپس لوٹا تھا۔پولیس نے نعشیں مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین قاتل کا پتہ چل گیا

گجرات میں سپین پلٹ 2 بہنوں کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل کا پتہ چل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.