بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا، کوٹ سادات سمیت دیگر علاقوں میں طویل لوڈ شیڈنگ جاری

بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹ نکلا، کوٹ سادات سمیت دیگر علاقوں میں …

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی طرف سے  آج یکم مئی سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ  ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا، کوٹ سادات سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

‘آج سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ صفرکردی گئی ہے، وزارت توانائی کا دعویٰ

وزارت توانائی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ  اتوار کے روز سسٹم میں 2500 میگا واٹ بجلی شامل کردی گئی ہے جس کے باعث پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے۔ ایک طرف وزارت توانائی نے یہ دعویٰ کیا ہے تو دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پنجاب کے ضلع وہاڑی کے نواحی  گاؤں کوٹ سادات سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور کی جا رہی ہے۔ کوٹ سادات میں نہ صرف طویل لوڈ شیڈنگ کا  مسئلہ بدستور موجود ہے بلکہ لو وولٹیج  نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ گھریلو استعمال کی بجلی کی مقدار 220 وولٹ ہوتی ہے لیکن کوٹ سادات میں  120 سے 140 وولٹ تک بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے نہ تو پنکھے چلتے ہیں اور نہ ہی پانی کی موٹریں پانی دیتی ہیں ۔ طویل لوڈ شیڈنگ اور  کم وولٹیج کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت بجلی پوری نہیں کرپارہی تو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے؟  شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹ سادات میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے ورنہ عید کی نماز کے بعد بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابوہاڑی




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *