برفباری کی وجہ سے شاید مشینری نہ پہنچ پائے، مقامی لوگ سیاحوں کی مدد کریں، معاویہ اعظم کی مری کے مقامی لوگوں سے اپیل 

برفباری کی وجہ سے شاید مشینری نہ پہنچ پائے، مقامی لوگ سیاحوں کی مدد کریں، …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکنِ پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم طارق نے سانحہ مری پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کریں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مولانا معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ مری میں پورے پورے خاندان ایسی تکلیف سے گزرے جنہیں الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ برف باری زیادہ ہونے کی وجہ سے مشینری بروقت نہیں پہنچ پائے گی ، اس لیے مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پھنسے ہوئے سیاحوں کی  ہر ممکن مدد کریں ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، کونسے شہر متاثر ہوسکتے ہیں؟ جانئے

بھارت کی جانب سے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.