بزدار حکومت کا لاہور میں ملک کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے پر غور

بزدار حکومت کا لاہور میں ملک کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے پر غور

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی حکومت نے لاہور میں ملک کی پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے پر غور کرنا شوع کر دیا ،  الیکٹرک ٹرام ٹھوکر نیاز بیگ سے جلو تک چلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلا میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ اور ڈی جی ایل ڈی اے شریک ہوئے ، اجلاس میں لاہور میں  ٹھوکر نیاز بیگ سے جول تک الیکٹرک ٹرین چلانے کے منصوبے کی  فزیبلٹی کا جائزہ لیا گیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی کو جلد حتمی شکل دے کر اقدامات کئے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے  اجلاس کے شرکاء کو لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی دی ۔ سردار عثمان بزدار نے کہاکہ اربوں روپے کے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف ملے گا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے فیروزپور رود پر ایک ہزار بستروں کا جنرل ہسپتال بنانے کا اعلان بھی کیا ۔ نیا ہسپتال ارفع کریم ٹاور کے قریب ایل ڈی اے کی  124 کنال اراضی پر بنےگا۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

لڑکے لڑکی کو شرمناک حرکات پر مجبور کر کے ویڈیو بنالی گئی، بلیک میلنگ کرنے والے چار ملزم گرفتار

لڑکے لڑکی کو شرمناک حرکات پر مجبور کر کے ویڈیو بنالی گئی، بلیک میلنگ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.