بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟

’بدترین زکام کی وجہ سے یہ خوبصورت لمحات مِس کررہی ہوں‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق کی شادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منیٰ طارق کی مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بہروز سبزواری، صبا حمید، وسیم عباس سمیت دیگر سینئر فنکار موجود ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’منیٰ طارق کی شادی میں اپنے تمام دوستوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہورہی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ میں اس بدترین زکام کی وجہ سے یہ خوبصورت لمحات مِس کررہی ہوں۔

انہوں نے منیٰ طارق کو شادی کی مبارک بھی دی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل منیٰ طارق اپنے دوست سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کے نکاح کی تقریب گھر میں ہی منعقد کی گئی جس میں شوبز ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.