بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کر گئیں

فوتوز بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری کی والدہ محمودہ خانم آج صبح انتقال کر گئیں۔

بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ افسوسناک خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسماء عباس کی والدہ طویل عرصے سے علیل تھیں۔

بشریٰ انصاری نے یہ افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو بتایا کہ میری پیاری ماں محمودہ خانم ابھی ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہیں، اُن کا بستر پر ایک لمبا اور دکھی وقت گزرا، میری والدہ میری پیاری بہن سنبل سے ملیں گی، الوداع میری پیاری امّی جان۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد گزشتہ سال کورونا سے انتقال کرگئی تھیں۔

ایک اور پوسٹ میں بشریٰ نے والدہ اور بہن کی ایک یادگار ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری پیاری ماں اور خوبصورت بہن سُنبل شاہد، اللّٰہ کے گھر ایک ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال  2022 جولائی کو لاہور میں مقیم بشریٰ انصاری کی والدہ کو شدید علالت کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے لاہور روانگی کے لیے جہاز میں بیٹھے ہوئے تصویرشیئر کی تھی، اُن کا کہنا تھا کہ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللّٰہ خیر، پیاری ماں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’عادت‘ کی شہرت تک اگر کوئی گانا پہنچ پایا ہے تو وہ ’کہانی سنو‘ ہے، گوہر ممتاز

فائل فوٹو پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے اعتراف کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *