بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

جنگ فوٹو بشکریہ افضل ندیم ڈوگر

کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں آج صبح شروع ہوئے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ 

صوبہ کے دوسرے بڑے شہر کیچ المعروف تربت 101 پولنگ اسٹیشنز ایک بھی ایسا نہیں جو نارمل ہو۔ 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسل اور 6259 وارڈز میں 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔ 

بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کی جنرل نشستوں پر 132 خواتین بھی امیدوار ہیں، 5226 پولنگ اسٹیشنز میں 2034 حساس ترین، 1974 حساس اور 1218 نارمل ہیں۔

بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

حکام کے مطابق انتخاب کے دوران سیکیورٹی خدشات کی بنا پر صوبے بھر میں سرکاری ادارے الرٹ ہیں۔ 

پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات اور اداروں کا گشت بھی جاری ہے۔ 

مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور، تربت اور گوادر میں حساس ترین پولنگ اسٹیشن سب سے زیادہ ہیں۔ 

بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

مکران ڈویژن کے 17 تھانوں کی حدود میں 358 پولنگ اسٹیشن میں 180 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ 

ضلع تربت کے 101 پولنگ اسٹیشنز میں 53 حساس ترین اور 48 حساس ہیں۔

بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقررہ وقت تک عملہ اور پولنگ کا سامان نہیں پہنچ سکا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیراعظم کا لاہور، قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *