بلوچستان بلدیاتی انتخابات: پی ایس پی کے 5 امیدوار کامیاب


بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے 5 کونسلر کامیاب ہوگئے۔ 

ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ پارٹی امیدواروں نے جیت کر سیاسی پنڈتوں کو حیران کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل ڈھاڈر، یونین کونسل 6 وارڈ 7 سے سردار نورالحق کامیاب قرار پائے جبکہ یونین کونسل 24 جنگ دوست وارڈ 5 تحصیل اوستہ محمد سے میر مہراللّٰہ کامیاب ہوئے۔

ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ یونین کونسل 24 وارڈ 3 تحصیل اوستہ محمد بابر علی کامیاب ہوئے، یونین کونسل 24 جنگ دوست وارڈ 4 تحصیل اوستہ محمد سے زبیر علی بلوچ جیتے۔

پاک سرزمین پارٹی کے ایک اور امیدوار عبدالستار جمالی یونین کونسل 25 وارڈ ایک تحصیل اوستہ محمد سے بلامقابلہ منتخب ہوئے۔

ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ماہ رمضان کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری

ماہ رمضان کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ اعلامیہ کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *