بنی گالہ سے پی ایم ہاؤس جانے پر 98 کروڑ خرچ کیے، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس جانے کا خرچا 98 کروڑ روپے ہوا۔

(ن ) لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کہتا ہے کہ رات کو عدالتیں کیوں کھلیں، جن کے کندھوں پر چڑھ کے آیا آج ان کے خلاف بول رہا ہے، یہ جنگ ہمیں لڑنی پڑی اور اللّٰہ نے ہمیں فتح دی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یقین ہے آئین کی بالادستی قائم ہوگی، بار بار آئین کو پامال کیا گیا، چاہتے تو آرٹیکل 6 کا استعمال کرتے، لیکن چاہتے ہیں اس کا فیصلہ عوام کریں، ہم سیاست دان ہیں مقدمات بنائیں گے تو کہا جائے گا سیاسی انتقام ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب عمران خان فرح گوگی کا دفاع کرنے لگے ہیں، پہلے فواد چودھری نے کہا تھا کہ فرح کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان کیا فرح گوگی کے ایڈوائزر لگے ہوئے ہیں کہ ان کا دفاع کر رہے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول کیخلاف نا زیبا الفاظ، شیخ رشید پر کراچی میں مقدمہ درج

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ شیخ رشید کے خلاف کراچی میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *