بِک گئے یا ابھی سوچ رہے ہیں؟ نور عالم خان سے سوال


 سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی اراکین میں شامل نور عالم خان نے پیسوں کے عوض ووٹ بیچنے سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

نور عالم خان کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے دو روز قبل پوچھا تھا کہ سر آپ بِک گئے یا ابھی سوچ رہے ہیں؟

ٹوئٹ پر نور عالم خان نے جواب تو دیا لیکن انہوں نے معنیٰ خیز  جواب دینے سے گریز کیا۔

صارف کے ٹوئٹ کے جواب میں نور عالم خان نے ’لول‘ لکھنے پر اکتفا کیا۔

سوشل میڈیا پر ’لول‘ ’قہقہہ لگانے‘ کا مخفف ہے، اسے طنزیہ قہقہے میں بھی شمار کیا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تحریک انصاف کے باغی ارکان قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر 9 ارکان راجا ریاض ، نور عالم خان ، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، رمیش کمار ‘باسط سلطان ‘نواب شیر وسیر ‘ ریاض مزاری اور رانا قاسم نون وہاں موجود تھے جبکہ محمد حسین ڈیہڑ پارلیمنٹ لاجز میں تھے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی تو بہت اچھا ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *