بچوں کے ساتھ رہنے سے روح کو سکون ملتا ہے، احسن خان

احسن خان، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارو میزبان احسن خان کی لاہور میں ایک ننھی مداح زینب سے ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے۔

احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بچوں کے ساتھ رہنے سے روح کو سکون ملتا ہے، دراصل یہ ہمارے سب سے بڑے استاد ہیں کیونکہ ان سے ہم زندگی کی سب سے قیمتی خوبیاں سیکھ سکتے ہیں جیسے کہ صبر، تجسس، مہربانی، عزم، اعتماد، بے خوفی‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ہمیں سکھاتے ہیں کہ غیر مشروط محبت کرنے کا کیا مطلب ہے!‘

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران ان کی ملاقات اپنے ننھے مداحوں سے ہوئی تو ایک ننھی شرارتی بچی ان کے ساتھ سیلفی لینے کا کہتی ہے۔

جس کے بعد ویڈیو میں اداکار اپنی اس ننھی مداح زینب کو گود میں اُٹھا کر اس کے ساتھ ایک سیلفی لیتے بھی نظر آرہے ہیں۔

احسن خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ کر سب کچھ واضح کردیا

فائل فوٹو بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *