بھارتی اداکاروں کے پسندیدہ کھانے

فوٹو، فائل 

بالی ووڈ نگری کے تقریباََ تمام بڑے فلمی ستارے کھانے کے لیے اکثر ہی اپنے پسندیدہ کھانوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

سلمان خان، کرینہ کپور خان، شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، انوشکا شرما، رنبیر کپور، اکشے کمار، اور دیگر فلمی ستاروں کے پسندیدہ کھانوں پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

1- کرینہ کپور خان

اداکارہ کرینہ کپور خان بریانی، پاستا اور پیزا کھانا پسند کرتی ہیں۔

2- شاہ رخ خان

اداکار شاہ رخ خان تندوری چکن کے بہت بڑے پرستار ہیں اور انہیں حیدرآبادی مٹن بریانی، کھٹی دال اور گرلڈ چکن کھانا پسند ہے۔

3- کترینہ کیف

کترینہ کیف کو میٹھا کھانا بہت پسند ہے اور وہ آئس کریم، دار چینی رولز، پیائے اور کڑک پاؤ کھانا پسند کرتی ہیں۔

4- سلمان خان 

اداکار سلمان خان بریانی، کباب اور اپنی والدہ کی بنائی ہوئی موڈکس (modaks)  کھانا پسند کرتے ہیں۔

5- انوشکا شرما

انوشکا شرما کو بٹر چکن اور گھر کا پکا ہوا کھانا کھانا پسند ہے۔

6-اکشے کمار

اکشے کمار کو اپنی مستند تھائی گرین کڑی، چائنیز کھانا اور تندوری پسند ہے۔

7- دیپیکا پڈوکون 

اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ساؤتھ انڈین ڈشز اور سی فوڈ کھانا پسند ہے۔

8- رہیتک روشن

اداکار رہیتک روشن کو سموسے کھانا پسند ہیں اور وہ کبھی کبھار مٹن سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

9-رنبیر کپور

اداکار رنبیر کپور کو مٹن کڑی، بٹر چکن اور پائے پسند ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا

فائل فوٹو پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *