بھارتی اداکار مموٹی احتیاط کے باوجود بھی کورونا کا شکار

بھارتی اداکار مموٹی احتیاط کے باوجود بھی کورونا کا شکار

بھارتی اداکار اور فلمساز مموٹی کا تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اداکار مموٹی، بنیادی طور پر بھارت کے ملیالم سنیما کے لیے کام کرتے ہیں۔

مموٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےکورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی خبر کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود کل اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔ 

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُنہیں ہلکا سا بخار ہے اس کے علاوہ وہ ٹھیک ہیں‘۔ 

اُنہوں نے بتایا کہ ’وہ متعلقہ حکام کی ہدایت کے مطابق گھر میں قرنطینہ میں ہیں‘۔ 

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں مموٹی نے لکھا کہ ’اُن کی خواہش ہے کہ آپ سب محفوظ رہیں، ماسک لگائیں اور اپنا خیال رکھیں‘۔

واضح رہے کہ بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.