بھارتی اقدامات کی مذمت، مقبوضہ کشمیر کے لئے خاموشی اختیار کرنے کے علاوہ حکومت کے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے : حمزہ شہبازشریف

بھارتی اقدامات کی مذمت، مقبوضہ کشمیر کے لئے خاموشی اختیار کرنے کے علاوہ …

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے  دو سال قبل  مقبوضہ کشمیر میں5 اگست کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ریاستی حیثیت اور خصوصی شہری حقوق کو چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی پامالی ہے، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہے  اور 95 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کرے،  آرٹیکل 370 اور 35 اے بحال کر کے مذاکرات کی میز پر آئے، بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے لئے خاموشی اختیار کرنے اور دو منٹ تک کھڑے رہنے کے علاوہ حکومت کے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے ،مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو موجودہ  حکومت سے زیادہ کمزور وکیل پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مودی کی کامیابی کی دعائیں مانگنا عمران خان کی ملکی مسائل پر کوتاہ نظری کی زندہ مثال ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

خالد مقبول صدیقی کی وفد کے ہمراہ چودھری شجاعت سے اہم ملاقات

خالد مقبول صدیقی کی وفد کے ہمراہ چودھری شجاعت سے اہم ملاقات لاہور( ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

wpChatIcon