بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک ،بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کل اسلام آباد میں ہوں گے، مذاکرات کیلئے بھارت کے آبی ماہرین کا 10 رکنی وفد واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گیا۔ مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی مہر علی شاہ کمشنر انڈس واٹر کمیشن کریں گے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

بھارتی وفد  جلداسلام آباد کے لیے روانہ ہوگا، پاکستان کی جانب سے بھارتی آبی منصوبوں پر اعتراضات کے بعد یہ پہلا اجلاس ہوگا۔مہرعلی شاہ  کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چناب پر 624 میگا واٹ کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن پر اعتراض ہے، مقبوضہ کشمیر میں دریائے پونچھ پر 15 میگا واٹ کے مانڈی منصوبے پر اعتراض اٹھایا جائے گا۔

دریائے سندھ پر24 میگاواٹ کے نیموں چلنگ کے ڈیزائن پر بھی اعتراض کیا جائے گا، پاکستان دریائے سندھ پر 19میگاواٹ کے ٹربوک شیوک منصوبے پر اعتراض اٹھائے گا،انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ 25 میگاواٹ کے ہنڈررمان منصوبے کے ڈیزائن پر اور دریائےسندھ پر ہی ساڑھے18 میگاواٹ کے سانکو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی بات ہوگی۔بھارتی وفد اجلاس کے بعد 4 مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوجائے گا۔

مزید :

علاقائیاسلام آبادپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم الحرمین شریفین اور ولی عہد کیلئے پیغام

سٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی مدت بڑھانے پر شکریہ ، حافظ طاہر اشرفی کا خادم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *