“بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان اوپر سے نہیں آئے” سیف الملوک کھوکھر کا بیان


“بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان اوپر سے نہیں آئے” سیف …

لاہور (دیبا مرزا سے)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر  نے پارٹی عہدے پر منتخب ہونے کے بعد  داتا علی ہجویریؒ کے مزار پر حاضری دی۔  سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین چودھری شہبازاحمد، غزالی سلیم بٹ،ملک وحید ،سید حشمت شاہ سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میڈیاسے گفتگو میں  سیف الملوک کھوکھر کا کہناتھا کہ جب ذوالفقارعلی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان اوپر سے نہیں آئے جو گرفتار نہیں ہوسکتے، انتخابات ہوئے تو پتہ چل جائے گا، ہماری گرفتاریوں پر تالیاں بجانے والوں کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے الیکشن کروائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

 ان کا کہناتھاکہ عمران خان کو حکومت نہیں ادارے گرفتار کریں گے،ذوالفقار علی بھٹو ،نوازشریف ،مریم، حمزہ شہباز بھی گرفتار ہوئے عمران خان اوپر سے نہیں آئے جنہیں گرفتار نہیں کیاجا سکتا، برگر کھانے والے احتجاج نہیں کر سکتے۔

  سیف الملوک کھوکھر نے مریم نواز کی پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ لاکھوں کی تعداد میں لیگی ورکرز اپنی لیڈر کا استقبال کریں گے۔ 

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی خبر

پی ٹی آئی سے نکالی جانیوالی عظمیٰ کاردار کس جماعت میں شامل ہو گئیں؟ بڑی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *