لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولنگر میں ایک شخص نے بھانجے کو رشتہ دینے سے انکار پر اپنی سالی پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق فقیر والی میں بہنوئی نے چھریوں کے وار کرکے سالی کو زخمی کیا، سالی کو زخمی کرنے کے بعد ملزم نے زہریلی چیز کھا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر فقیر والی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی لڑکی کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سالی کی شادی اپنے بھانجے سے کروانا چاہتا تھا اور اسے رشتہ نہ دینے کا رنج تھا، مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب مانگا منڈی میں شوہر نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو زخمی حالت میں ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی۔