بہاولپور میں جیل سے رہا ہوکر گھر جانےوالوں پر فائرنگ پانچ افراد جاں بحق

بہاولپور میں جیل سے رہا ہوکر گھر جانےوالوں پر فائرنگ ، پانچ افراد جاں بحق

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹر سائیکل سواروں نے مسافر وین پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد گھر جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

علاقائیپنجاببہاول پور




Source link

About Daily Multan

Check Also

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل

سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *