بہاولپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بہاولپور کے نواحی علاقے مسافر خانہ کے قریب سکول جانے والے طلبہ کے بھرے چنگچی رکشے کی دھند کے باعث سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکر ہو گئے جس کے باعث 4 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حادثہ کلانچ والا روڈ پر پیش آیا ، حادثے میں 13 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کیا۔
حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے میں چار بچوں کی اموات پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر اور آر پی او بہاولپور سے حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ دار ڈرائیور کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا اور انتظامیہ کو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے معالجے کی خود نگرانی کرنےکی ہدایت دی ۔