بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا اب نواز شریف کی واپسی متاثر کن ثابت نہیں ہو گی :شاہ محمود  قریشی

بہت پہلے آ جانا چاہیے تھا اب نواز شریف کی واپسی متاثر کن ثابت نہیں ہو گی :شاہ …

  

ملتان (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف سیاسی ڈیل کے تحت اور انڈر سٹینڈنگ سے باہر گئے اور اسی سیاسی انڈرسٹینڈنگ کیساتھ واپس آنا چاہتے ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کے دل میں اتر چکا ہے اسی لیے انکی واپسی بھی انتخابات کے حوالے سے متاثر کن ثابت نہیں ہو گی۔ تحریک انصاف کے رہنماعمر نواز خان بابر کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ نواز شریف خراب طبیعت اور پلیٹلٹس گرنے اور بڑھنے کو جوا زبنا کر اپنے علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے لیکن حقیت اسکے برعکس تھی اور انکی زندگی کو بھی کوئی خطرہ نہیں تھا اسی لیے انہیں بہت پہلے ہی ملک میں آجانا چاہیے تھا تاہم سیاسی ڈیل اور انڈر سٹینڈنگ سے باہر جانیوالے نواز شریف دوبارہ اسی انڈرسٹینڈنگ سے ہی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اس حوالے سے کافی دیر ہوچکی کیونکہ عمران خان کا بیانیہ لوگوں کے دلوں میں اتر چکا ہے جس کی وجہ سے میاں صاحب کی واپسی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں کامیاب جلسوں کا تسلسل جاری ہے جس سے مہر بانو قریشی کی کامیابی یقینی ہے اور اسی حوالے سے عمران خان بھی مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلد این اے 157 میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، ڈپٹی کمشنر ملتان

بہترین انتظامات کے باعث 10 محرم الحرام کو کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں …  ملتان (  …

Leave a Reply

Your email address will not be published.