بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

بیوی اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا، تہلکہ خیز …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور میں دو دن قبل اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت چار افراد کو قتل کرکے فرار ہونے والے سفاک ملزم  کو لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے گرفتار لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی پنجاب راؤ سردار نے  نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ملزم یسین نے حمام میں بیٹھے اپنی  بیٹی کے منگیتر کے بھائی  اورحجام کو قتل کرنے کے بعد گھر جاکر بیوی ممتاز اور بیٹی سونیا کو بھی قتل کر دیا تھا۔حافظ الیاس نامی شہری کی کی منگنی ملزم یسین کی بیٹی سے ہوئی تھی جسے ملزم یسین نے توڑ دیا تھا جبکہ لڑکی کی  والدہ اسی جگہ پر رشتہ کرنے پر بضد تھی۔جس پر ملزم یسین نے حمام میں بیٹھے منگیتر کے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وقاص ولد صفدر اورحجام الیاس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

 ڈی آئی جی آپریشنز محمد احسن یونس نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او نصیرآباد اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیلتھ کارڈ سسٹم جاری رہیگا مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں : سربراہ محکمہ صحت

ہیلتھ کارڈ سسٹم جاری رہیگا، مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا چاہتے … …

Leave a Reply

Your email address will not be published.