بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے بیوی کو رسے کی مدد سے الٹا لٹکا کر تشدد کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔
خاتون پر تشدد کی فوٹیج گزشتہ رات وائرل ہوئی تھی جس پر آئی جی پنجاب راؤ سردار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار کو ملزم کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا جس پر پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔واقعہ کا مقدمہ خاتون کے بھائی کے بیان پر تھانہ صدر بہاولنگر میں درج ہے۔ ملزم نے بیوی کو رسے کی مدد سے الٹا لٹکا کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا
ویلڈن پنجاب پولیس@OfficialDPRPP https://t.co/sNPZ82K2a0 pic.twitter.com/BRPbSqLWI9
— Crime World (@CrimeWorld5) November 16, 2021