بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی سزا کیخلاف اپیل کا تحریری حکم نامہ


سندھ ہائی کورٹ نے  بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے صلح نامہ عدالت میں جمع کروایا ہے، ٹرائل کورٹ نے تمام فریقین سے صلح نامے کی تصدیق کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ملزم  4 نابالغ بچوں کو 28 لاکھ 40 ہزار 520 روپے ادا کرے گا، مقتولہ کے لواحقین نے بھی صلح نامے اور دیت کی رقم پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔

عدالت نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے صلح نامہ منظور کرنے کے سوا چارہ نہیں ہے، عدالت فریقین کے درمیان ہونے والے صلح نامے کو منظور کرتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت ملزم حسن کو دیت کی رقم کے عوض رہا کرنے کا حکم دیتی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فنکشنل لیگ سندھ کونسل کا اجلاس، صدر الدین راشدی صدر، سردار رحیم جنرل سیکریٹری منتخب

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل نے انٹرا پارٹی الیکشن میں 3 سال کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *