بیٹیاں اپنے ساتھ خوشیاں اور برکتیں لے کر آتی ہیں، معمر رانا


پاکستان فلموں کے معروف اداکار اور سپر اسٹار معمر رانا نے بیٹیوں سے متعلق  خوب صورت پیغام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں وہ اپنے ساتھ رحمت، خوشیاں اور برکتیں لے کر آتی ہیں۔

اداکار معمر رانا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے چھوٹی بیٹی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تہینتی پیغام شیئر کیا ہے۔

معمر رانا نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانیا آپ کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، آپ ہمیشہ اچھی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی گزاریں۔

سپر اسٹار نے مزید کہا کہ میں وہ خوش قسمت باپ ہوں جس کی آپ جیسی بیٹی ہے، زندگی میں اہم کردار ادا کرنے پر میں آپ کا بہت ہی شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ معمر رانا کی بڑی بیٹی ریا رانا کی منگنی کی تقریب گزشتہ دنوں لاہور میں ہوئی تھی، جس میں فلمی دنیا کے بڑے ناموں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے تھے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.