بیٹی کی پیدائش کے بعد انوشکا شرما میں کیا تبدیلی آئی؟

 انوشکا شرما، فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹی کی پیدائش کے بعد فلموں کے انتخاب کے لیے ایک خاص معیار بنا لیا ہے۔

انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف ان فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں جوکہ انہیں اپنی بیٹی ویمیکا سے دور رہنے کا ٹھوس جواز پیش کرتی ہوں۔

اُنہوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ’میں ہمیشہ اپنے سامنے آنے والی بہترین اسکرپٹس کا حصّہ بننا چاہوں گی‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں آج اس پوزیشن میں ہوں کہ میں اس قسم کی فلموں کا انتخاب کر سکوں جو میں خود کرنا چاہتی ہوں اور جو مجھے ان پر وقف ہونے والے وقت کا جواز بھی فراہم کرتی ہوں جو میں اپنے بچے سے دور گزاروں گی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں ہمیشہ زندگی میں توازن کی متلاشی رہی ہوں اور اب میری ترجیح وہی ہے، میں اپنے کام اور اپنی فیملی لائف پر یکساں طور پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہوں‘۔

انوشکا شرما نے اسکرپٹ کے حوالے سے اپنی ترجیحات بتاتے ہوئے کہا کہ’میں ہمیشہ ان خاص اسکرپٹس کی تلاش میں رہتی ہوں جو مجھے خوشی سے بھر دیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں ہمیشہ ایسے پراجیکٹس کرنے کے لیے تیار رہوں گی جو ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہوں، سنیما میں خواتین کی صحیح نمائندگی کرتے ہوں اوران کا مواد اہمیت کا حامل ہو‘ ۔

اُنکا کہنا تھا کہ’جیسے ہی اور جب بھی اس طرح کا پراجیکٹس میرے پاس آئیں گے، مجھے کرنے میں زیادہ خوشی ہوگی‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ انوشکاشرما، نے 2017 میں کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کی اور جنوری 2021 میں ان کے ہاں ایک بیٹی ویمیکا کی پیدائش ہوئی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ارجن رام پال کے بیٹے نے اسپورٹس ڈے ایونٹ میں انعام جیت لیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارجن رام پال کے صاحبزادے نے اسکول میں اسپورٹس ڈے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *