“بیٹے کی شادی  پر مجھے بھی  سب ماؤں کی طرح جشن کا پورا حق ہے ” مریم نواز نے بڑی درخواست کردی

“بیٹے کی شادی  پر مجھے بھی  سب ماؤں کی طرح جشن کا پورا حق ہے ” مریم نواز نے بڑی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سمیت تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی شادی کے معاملے کو پرائیویٹ ہی رہنے دیں۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ “میرے بیٹے کی شادی ہماری فیملی  کا نجی معاملہ ہے، تمام ماؤں کی طرح مجھے بھی اس موقع پر جشن منانے کا حق ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، میری میڈیا سمیت تمام لوگوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ ہماری فیملی کے پرائیویسی کے حق کا خیال رکھا جائے، آپ سب کا بہت شکریہ۔”

خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی لاہور میں شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ شادی کے فنکشن میں حمزہ شہباز اور مریم نواز  گانا گاتے ہوئے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.