تاشقند اور لاہور  کو سسٹر شہر کا درجہ دینے کا فیصلہ

تاشقند اور لاہور  کو “سسٹر شہر “کا درجہ دینے کا فیصلہ

  

  لاہور(این این آئی)کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو بزنس نے ایک ایم او یواور 3 قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔یہ منظوری صوبائی وزیر برائے کوآپریٹوز، انوائرنمنٹل پروٹیکشن اور پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی جس میں صوبائی وزرا ء خرم شہزاد ورک اور علی افضل ساہی نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ میاں شکیل احمد، سیکرٹری فنانس افتخار امجد، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید مبشر حسین اور سیکرٹری آرکائیوز ثاقب منان کی جانب سے متعلقہ رولز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سٹینڈنگ کمیٹی نے تمام رولز پر تفصیلی بریفنگ کے بعد منظوری دی۔ صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ نے کہا کہ منظور کردہ ایم او یو کے تحت ازبکستان کے شہر تاشقند اور لاہور کو” سسٹر شہر “کا درجہِ دیا جائے گا۔ دونوں شہروں میں ٹورازم، تجارت اور انفراسٹرکچر کے فروغ کے لئے مزید روابط کار بڑھائیں جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریںعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ریفرنس فائل کردیا

ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف ریفرنس فائل کردیا لاہور(ویب ڈیسک) بینکنگ عدالت میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.