’ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے‘تحریک انصاف نےحکومت مخالف جماعتوں کو دوٹوک پیغام دے دیا 

’ترقی کے سفر میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے نہیں دیں گے‘تحریک انصاف نےحکومت مخالف …

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور نارکوٹیکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب کے چیف کو آرڈی نیٹر چوہدری فواد رسول بھلر کہاہے کہ اپوزیشن کو پھلتا پھولتا پاکستان ہضم نہیں ہوتا،حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں،ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے،اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے چوہدری فوادرسول بھلرکاکہناتھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کی منفی سیاست نئےپاکستان میں نہیں چل سکتی،اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی، اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام کی فلاح وبہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔

انھوں نےکہاکہ اپوزیشن نےاوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینےکی سخت مخالفت کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے,تمام بلزکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری  سے اپوزیشن کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی بھی میدان میں آگئیں

مریم نواز کو سیکیورٹی فراہم کیے جانے بارے عمران خان کے بیان پر غریدہ فاروقی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.