تشدد کیس شیخ دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج


تشدد کیس، شیخ دانش کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے  شیخ دانش کے خلاف متاثرہ لڑکی کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ  بھی درج کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی جانب سے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کردی گئی ہے۔ اس مقدمے میں بھی مرکزی ملزم شیخ دانش کو نامزد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے فیصل آباد سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پر تشدد کرکے اس سے جوتے چٹوائے گئے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردِ عمل دیکھنے میں آیا جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم شیخ دانش کو گرفتار کرلیا تھا۔

مزید :

علاقائیپنجابفیصل آباد




Source link

About Daily Multan

Check Also

25 مئی کو مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم  ،کوئی بھی شہری بیان ریکارڈ کرا سکتا ہے

25 مئی کو مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کیلئے ٹربیونل قائم  …

Leave a Reply

Your email address will not be published.