تیراکی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا پاک فوج کا جوان راولپنڈی میں قتل 

تیراکی کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والا پاک فوج کا جوان …

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے محمد مصطفیٰ کو راولپنڈی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اولمپکس میں تیراکی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پروفیشنل تیراک محمد مصطفیٰ کوتھانہ جاتلی کے علاقہ میں واقع اپنے گھر کے باہر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا اور جائے وقوعہ سے با آسانی فرار ہو گئے ،پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے لاش کو قبضے میں لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ہے ۔مقتول محمد مصطفی نے گذشتہ سال ابو ظہبی میں ہونے والے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی تھی ،وہ چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے تاہم قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔مقتول پاکستان آرمی کا ملازم،اولمپک میں تیراکی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے اور واقعہ کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔دوسری طرف سی پی او ساجد کیانی نے واقعہ کا  نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی صدر کو جاتلی کے علاقہ میں جائے  وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت اور واقعہ کی تحقیقات کر  کے   ملزمان گرفتار کرنے کاحکم  دےدیا  ہے،پولیس نےجائے  وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے  ہیں۔ساجد کیانی  کاکہنا  ہے  کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا۔

مزید :

علاقائیپنجابراولپنڈی




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.