لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیورز کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے. یہ ہدایت ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم کی زیر صدارت آپریشنل میٹنگ کے دوران کی گئی .میٹنگ میں سیکٹر کمانڈر سینٹرل ون شہباز عالم اور سیکٹر ون کے بیٹ کمانڈرز نے شرکت کی.
دوران میٹنگ افسران کو ہدایات دی گئی کہ لین وائیلیشن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے.ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے.ڈی آئی جی محبوب اسلم نے افسران کو ہدایت دی کہ روڈ پرکسی بھی مددکی صورت میں فوری ریسپانس کیا جائے.روڈ یوزرز کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں اور مسافر وں کی ہیلپ کال پر فوری مدد کو پہنچیں. روڈ یوذر کو ٹریفک قوانین بارے موثر بریفنگ دیں ۔