تین فٹ کا دولہا ساڑھے  تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

تین فٹ کا دولہا ساڑھے  تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا

بہاولنگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولنگر میں تین فٹ کا دولہا ساڑھے  تین فٹ کی دلہن بیاہ لایا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جاوید نامی اس دولہا کی شادی سونیا نامی دلہن کے ساتھ ہوئی ہے۔ شادی کی تقریب میں دولہا دلہن اور دونوں کے خاندانوں کی خوشی دیدنی تھی۔ سونیا کے ساتھ شادی کے بعد جاوید کا کہنا تھا کہ سونیا کی شکل میں اسے اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے اور وہ بہت خوش ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاوید ایک مقامی حکومتی ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا ہے اور اس نے سونیا سے پسند کی شادی کی ہے۔ 6ماہ سے جاوید اور سونیا اپنے اپنے گھر والوں کو اس شادی کے لیے رضامند کر رہے تھے۔اپنی شادی پر سونیا بھی بے حد خوش تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ ”جاوید کے ساتھ شادی میری زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ میں جب کبھی غصے ہوتی ہوں تو جاوید میرے لیے گانا گاتا ہے۔“ جاوید اور سونیا کی شادی میں ضلع ناظم راؤ محمد شاہد نے بھی شرکت کی اور دولہا دلہن کے مری میں ہنی مون کا خرچ اٹھانے کا اعلان کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹسعلاقائیپنجاببہاول نگر




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریدکے میں با اثر چودھری نے گاؤں کے چوراہے پر محنت کش کو قتل کردیا

مریدکے میں با اثر چودھری نے گاؤں کے چوراہے پر محنت کش کو قتل کردیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published.