ثناء جاوید ’یومِ پاکستان‘ منانے کیلئے پرجوش

ثناء جاوید، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اس سال ’یومِ پاکستان‘ منانے کے لیے بہت پرجوش نظر آرہی ہیں۔

ثناء جاوید نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس وہ ملی نغمہ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ سنتے ہوئے اسلام آباد کا سفر کر رہی ہیں۔

ثناء جاوید ’یومِ پاکستان‘ منانے کیلئے  پرجوش
ثناء جاوید ’یومِ پاکستان‘ منانے کیلئے  پرجوش

اُنہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ’پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریاں پورے جوش وخروش سے جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈے پریڈ کی ریہرسل کا اسلام آباد میں 16 مارچ سے ہوا تھا۔

جبکہ گزشتہ روز  پاکستان ڈے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل  شکرپڑیاں گرائونڈ میں کی گئی جبکہ 23 مارچ کو پاکستان ڈے کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس پریڈ میں ہر سال ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے علاوہ پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیلوں کی دنیا کی کئی معروف شخصیات بھی خصوصی جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرتی نظر آتی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا

فائل فوٹو پسوڑی کا جادو ارجیت سنگھ کے سر چڑھ کر بولنے لگا، انہوں نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *