جائیداد کا تنازعہ بہن نے پولیس کانسٹیبل بھائی کو  قتل کردیا

جائیداد کا تنازعہ، بہن نے پولیس کانسٹیبل بھائی کو  قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاہنہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بہن نے پولیس کانسٹیبل بھائی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ انوسٹی گیشن ونگ میں تعینات کانسٹیبل محمد یوسف کا بہن اللہ رکھی کے ساتھ صوئے آصل میں 05 مرلہ گھر کا تنازعہ چل رہاتھا۔اللہ رکھی اور اس کا والد متنازعہ گھر میں رہائش پذیر تھے۔کانسٹیبل یوسف آج متنازعہ گھر میں آیا،جہاں بہن بھائی کے درمیان تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی،اللہ رکھی نے کپڑے دھونے والا ڈنڈا اپنے بھائی یوسف کے سر پر دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی یوسف کو نجی ہسپتال علاج معالجے کے لئے منتقل کیا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کے مطابق ملزمہ اللہ رکھی اور اس کے باپ کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔مقتول کانسٹیبل یوسف چار بچوں کا باپ رھا،ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیےعطا تارڑ نے واضح کردیا

“یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دیے”عطا تارڑ نے واضح کردیا لاہور (ویب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.