جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں جمعة الوداع کا اہتمام

جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں جمعة الوداع کا اہتمام

 لاہور (ڈیلی پاکستان)جامعہ مسجد انوار مدینہ میں صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جمعة الوداع  مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جامعہ مسجد انوار مدینہ تشریف لائے۔شرکا کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے جس میں پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ انوارمدینہ قاسیمہ کے کارکنان نے بھی بھرپور انداز میں شرکت فرمائی۔ نماز کے اختتام پر جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے سرپرست اعلٰی الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اپنے رقت انگیز انداز میں دعا فرمائی جس میں  پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی  جبکہ دعاکے دوران روزہ دار اور متعکفین رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ ہوگئے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوفی شوکت علی قادری صاحب نے فرمایا کہ روزہ روح کو سیراب اور تقویت بخشتا ہے، روزہ دار کو روحانی سکون میسر آتا ہے اور روح پاکیزہ ہو جاتی ہے۔ رمضان کے پر نور مہینہ میں اللہ رب العزت لاتعداد لوگوں کی بخشش فرماتا ہے، ہر نیکی کا  ثواب کئی درجے زیادہ فرما دیتا ہے۔ مزید یہ کہ جب مسلمان پورہ مہینہ اپنے کیے گیے کبیرہ و صغیرہ گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب فرماتا ہے تو وہ اللہ کے مزید قریب ہو جاتا ہے اور اللہ کا قرب حاصل کر لیتا ہے۔  خصوصی طور پر نوجوان سے مخاطب ہوتے ہوئے صوفی شوکت علی قادری صاحب نے فرمایا کہ روزہ تقوی اور پرہیزگاری کا درس دیتا ہے اور جو اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے نفس پر قابو پالیتا ہے تو وہ تقوی و پرہیزگاری کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی تھانہ آبپارہ طلبی کیخلاف درخواست پر سماعت … …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *