جامعہ ہجویریہ  اور قدیم داتا دربار ہسپتال بند کرنے کا فیصلہ


جامعہ ہجویریہ  اور قدیم داتا دربار ہسپتال بند کرنے کا فیصلہ

لاہور( جاوید اقبال سے ) محکمہ اوقاف  نے عظیم  درسگاہ جامعہ ہجویریہ  اور  قدیم داتا دربار ہسپتال کو  بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کا آغاز جامعہ ہجویریہ داتا دربار سے کیا جا رہا ہے  جس کے فنڈز روک لیے گئے ہیں،  برصغیر پاک و ہند کی اس عظیم دینی  درسگاہ میں 600 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں جبکہ درجنوں اساتذہ بھی موجود ہیں، فنڈز  پانچ ماہ سے جاری نہیں کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ داتا دربار میں ایک جامعہ ہجویریہ کے نام سے عظیم دینی درسگاہ قائم ہے جس میں دینی تعلیم  کے لیے ہر سال چھ سو سے ایک ہزار طلبہ زیر تعلیم ہوتے ہیں  جن کے کھانے پینے کا بندوبست  محکمہ اوقاف کرتا ہے اور اس کے لیے باقاعدہ طور پر فنڈز جاری ہوتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے پانچ ماہ سے محکمہ اوقاف کے سیکرٹری جواد اکرم نے فنڈز جاری نہیں کیے ، زیر تعلیم طلبا کا کھانا بھی بند کر دیا گیا ہے جبکہ  درس گاہ کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ،حالات سے تنگ آکر درجنوں طالبعلم تعلیم چھوڑ گئے ہیں۔

اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ سیکرٹری اوقاف جواد کرم سے رابطہ بھی کر چکے ہیں ، درخواستیں بھی دی ہیں  مگر فنڈز  جاری نہیں ہوسکے، سیکرٹری اوقاف کا یہ اقدام اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ وہ  اس ادارے کو بند کرنا جاتے ہیں۔

دوسری طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری اوقاف نے عظیم اور قدیم محکمہ اوقاف کا ہسپتال داتادربار آئی ہسپتال کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، آنکھوں   کے علاج معالجہ حوالے سے یہ ہسپتال پورے پاکستان میں مشہور ہے اور یہاں درجنوں ملازمین ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف تعینات ہے، سیکرٹری اوقاف کی طرف سے ہسپتال کو بند کرنے کے فیصلے کے بعد ہسپتال کے ملازمین میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

اوقاف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سمجھتے ہیں کہ داتا دربار آئی ہسپتال میں مریضوں کو وہ سہولیات دستیاب نہیں ہو رہیں جس کے وہ مستحق ہیں اس لیے وہ اس کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فناس   رانا تجمل  محکمہ اوقاف پنجاب کا کہنا ہے کہ جب محکمے کے سربراہ سیکرٹری اوقاف  فنڈ جاری نہیں کر رہا تو میں کیسے دے سکتا ہوں ؟

دوسرا وہ جب دفتر دن بھر آتے ہی نہیں شام کو آتے ہیں اس وقت کام تو نہیں ہوتا  اور سچ بات تو یہ ہے   کہ فنڈز موجود نہیں تو جامعہ ہجویریہ کو کہاں سے فنڈ دیں؟ اوقاف کو حکومت  فنڈز نہیں دیتی، خود فنڈ تلاش کرنے پڑتے ہیں۔

 دوسری طرف علمائے کرام اور جامعہ ہجویریہ کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اوقاف اور ان کے ساتھی جان بوجھ کر سنی مکتبہ فکر کے خلاف کمرکس چکے ہیں، اس لیے اس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کے فنڈز بند کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *