جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر


جانوروں میں لمپی سکن کے حملے تیزہونے سے لاکھوں مویشی متاثر

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب میں جانوروں کی موذی وبا لمپی سکن وائرس کے حملے تیز ہو گئے ہیں ، جنوبی پنجاب میں ایک ہزار 547 مویشی متاثر ہو چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی ‘دنیا نیوز “کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عید قربان کے حوالے سے مویشی منڈیاں سج گئی ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں قربانی کے جانور موجود ہیں لیکن مو جودہ صورتحال میں لمپی سکن وائرس کے حملوں کے باوجود محکمہ لائیو سٹاک سنجیدہ اور عملی اقدا مات کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے وائرس کا شکار مویشیوں کی تعداد ایک ہزار 547 تک پہنچ چکی ہے۔

فیصل آباد میں لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے ناکافی انتظامات کے باعث لمپی سکن اور کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ حکام اقدامات اٹھانے میں غیرسنجیدہ دیکھائی دیتے ہیں، خریدار اور بیوپاری دونوں ہی قیمتی مویشیوں کی ہلاکت پر متعلقہ محکموں کی کارکردگی سے حکومت پر بھی نالاں ہیں۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.