’’ جب بھی آپ اور شجاعت لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں‘‘ نوازشریف کا سپیکر پرویز الہیٰ کو فون

’’ جب بھی آپ اور شجاعت لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں‘‘ نوازشریف کا سپیکر …

لاہور (ویب ڈیسک) اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی پر ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔چوہدری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق نے بھی ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔چوہدری پرویزالٰہی نے اپنی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔نوازشریف نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریم نواز کا مفت بجلی کے ناقدین کو جواب

مریم نواز کا مفت بجلی کے ناقدین کو جواب لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published.