لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو ایندھن کی کمی کی وجہ سے اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا ، یاد رہے کہ دھند اور سموگ کی وجہ سے لاہور میں موسم لینڈنگ کیلئے بسا اوقات مناسب نہیں ہوتا لیکن اس پرواز کو موڑنےکی وجہ موسم نہیں تھی ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز ائربلیو کی پرواز PA 4711 جدہ سے لاہور آرہی تھی ۔ ذرائع کے حوالےسے بتایا گیا کہ طیارہ تقریباً چالیس منٹ تک ہوا میں گھومتا رہا۔