جرمن کمپنی کا پنجاب میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانے کا ارادہ ،وزیر اعلیٰ پنجا ب کی تمام امور جلد طے کرنے کی ہدایت


جرمن کمپنی کا پنجاب میں ماحول دوست پاور پلانٹ لگانے کا ارادہ ،وزیر اعلیٰ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  سے جرمن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی  ہے جس میں انہوں نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے سے سستی اور ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے ساتھ 5 ہزار لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق جرمن کمپنی کی جانب سے پنجاب میں ماحول دوست ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہارِ کیے جانے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے متعلقہ حکام کو منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ  منصوبےکے پیپر ورک میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

جرمن کمپنی سے بریفنگ  لینے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھ اکہ گرین فیلڈ پاور  پلانٹ سے پنجاب کو سستی بجلی ملے گی، تمام متعلقہ محکمے ایم او یو کے لیے تیز رفتاری سے امور طے کریں،موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ماحول دوست پاور پلانٹ وقت کا تقاضا ہے، اس سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی جیسے مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ منصوبے سے کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کے مسئلے سے بھی نجات ملے گی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

اوکاڑہ میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار نے نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ میں میوزک ٹیچر اور چوکیدار نے نابینا طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *